عوامی حلقوں کا تحصیلدار اوتھل حبیب اللہ کھوسہ کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش

0 4

 عوامی حلقوں کا تحصیلدار اوتھل حبیب اللہ کھوسہ کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش

اوتھل(ویب ڈیسک)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و تحصیلدار اوتھل حبیب اللہ کھوسہ ایک سینئر تحربہ  کار آفیسر ہیں اور انکی تعیناتی کے بعد اوتھل میں عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہورہے ہیں اور موصوف مسلسل ماہ صیام میں خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دورے کررہے ہیں جو ایک خوش آئنداقدام ہے اور عوامی حلقوں نے تحصیلدار اوتھل حبیب

اللہ کھوسہ کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نوجوان آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ملنسار شفیق انسان ہیں اور ایسے عوام دوست آفیسرز کی بدولت عوامی مسائل فوری حل ہوتے ہیں تحصیلدار حبیب اللہ کھوسہ ایک مقامی آفیسر ہیں اور انہوں نے نائب تحصیلدار بیلہ کی حیثیت سے بھی وہاں کے عوام کے مسائل بھی حقیقی معنوں میں حل کیئے اور آج بھی بیلہ کی عوام انہیں اچھے الفاظوں میں یاد کررہی ہے اور اب وہ اوتھل میں بطور تحصیلدار بھرپور انداز میں شہریوں کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کررہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.