اسسٹنٹ کمشنر خضدار پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ کے کورٹ میں قصاٸیوں کو سزا سینٹرل جیل منتقل دکانیں سیل

0 359

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد بلوچ کے کورٹ میں گرانفروشی کرنے والے 5 قصاٸی تاجران کا سمری ٹراٸل ہوا

دوران ٹراٸل تاجران نے اقرار کرلیا کہ وہ گرانفروشی کرتے ہیں کیونکہ ہماری کوالٹی بہتر ہیں اور  مہنگا جانور خریدنے کا عذر پیش کیا جبکہ انکے خلاف 5 گواہان نے بھی بیان قلمبند کروایا کہ انھیں 1000 سے 1100 تک کا فی کلو  گوشت دیا ہیں

جبکہ اس سے قبل متعدد بار ان قصاٸیوں کو جرمانہ اور سیل کیا گیا تھا بعد ازاں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کرنے کی معاٸدے پر انکے دکانوں کو کھول دیا گیا تاہم وہ سرکاری نرخنامے پر  عملدرآمد نہیں کیا عوام بار بار شکایتیں موصول ہونے اور رمضان المبارک میں عوام کو لوٹنے مقدمہ نمبر 1/2/3/4/5/2021 بجرم زیر دفعہ 3/7 پراٸس ایکٹ 1977 کے تحت (1)آدم خان ولد شیر محمد پندرانی مٹن عمرفاروق چوک (2)گلاب خان ولد محمد عمر گلاب مٹن شاپ پرانا اڈھ گلی (3)داد محمد ولد محمد بخش ساراوان مٹن شاپ دوتلوار چاندنی چوک (4) عبیداللّٰہ ولد محمد موسٰی اسد شیخ مٹن شاپ پرانا سبزی منڈی (5) عبدالوحید ولد محمد عمر وحید بیف شاپ پرانا سبزی منڈی کو 4 روز کی سزا اور دکانیں سیل کرنے اور جرمانے کا آرڈر جاری کیا

کارواٸی کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا ہیں اس کارواٸی سے دیگر تاجران پر بھی بڑا اثر پڑیگا

اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ گرانفروشی کرنے والوں کےلیے کوٸی رعایت نہیں جو تاجر گرانفروشی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اسے جیل جانا پڑیگا اور سیل اور بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑیگا

واضع رہے خضدار میں پہلی بار اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف اسطرح کا سخت اقدام اٹھایا ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.