کورونا وائرس کی تیسری لہر صوبے خاص کر کوئٹہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، مطہر نیاز رانا

0 390

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر صوبے خاص کر کوئٹہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور کیسز مثبت آنے کی شرح 10 فی صد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام سیکرٹر یز، ڈویژنل کمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کا حکومت کی جانب سے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا تشویشناک ہے انہوں نے سختی سے ہدایت کہ مساجد، بازار، شاپنگ مالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی لاپرواہی نہ برتی جائے کیونکہ دوسرے صوبوں میں اموات کی شرح بلوچستان سے زیادہ اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی صوبائی حکومت کی جانب سے دیے گئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ترجیح دیں تب جا کہ ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام میں کورونا وائرس سے متعلق شعور اجاگر کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.