پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرمجاز افسرطلب

0 277

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرمجاز افسرطلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرڈپٹی کمشنرکے مجاز افسر کوطلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور بڑی اسکرین لگانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے مجاز افسر کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر اسکرین اور پارک بند کردیا۔ لاہور میں ہونا والا پی ٹی آئی کا جلسہ دکھانے کے لئے اسلام آباد میں بڑی اسکرین لگانے کی اجازت دی جائے اور عدالت پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دے۔
درخواست میں ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے اورعدالت سے آج ہی سماعت کرکے اسلام آباد میں ویڈیو جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کے مجاز افسر کو طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل معاملہ ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.