جبل نور میں بڑی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ مال برآمد

0 78

کوئٹہ کے علاقے جبل نور میں فرنٹیئر کور (ایف سی)، کسٹمز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ رات بھر جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ضبط شدہ اشیاء میں چھالیہ، غیر ملکی سگریٹ، ایرانی کپڑے، گاڑیوں کے ٹائرز اور قیمتی کراکری شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران تین بسیں اور چھ بڑے ٹرک جن میں اسمگل شدہ سامان موجود تھا، کسٹمز حکام کے حوالے کر دیے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید چھاپے اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تجارت کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.