سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

0 65

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.