اسرائیل، گلوکاری کا عالمی مقابلہ، فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید

0 123

تل ابیب اسرائیل کے وزیر ثقافت نے تل ابیب میں گلوکاری کے عالمی مقابلے کے فائنل میں فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید کردی۔ دائیں بازو کے سخت گیر اسرائیلی وزیر ثقافت میریرویگ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے،سیاست اور ثفافت پروگرام میں تفریق ہونی چاہیے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر ثقافت نے تل ابیب میں گلوکاری کے عالمی مقابلے کے فائنل میں فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید کردی۔ دائیں بازو کے سخت گیر اسرائیلی وزیر ثقافت میریرویگ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے۔انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ میڈونا سے مودبانہ عرض ہے کہ سیاست اور ثفافت پروگرام میں تفریق ہونی چاہیے۔اسرائیلی وزیر نے پبلک براڈکاسٹر کین کی جانب سے فلسطینی جھنڈا شامل کرنے پر کڑی تنقید کی۔خیال رہے کہ اسرائیل اپنے دارالحکومت تل ابیب میں گلوکاری کا عالمی مقابلہ منعقد کر رہا ہے جس میں یورپی براڈکاسٹ یونین کے رکن ممالک سے گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔مہم میں عالمی گلوکارہ میڈونا سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقابلے کے فائنل میں اپنی شمولیت سے انکار کر دیں۔جس کے جواب میں میڈونا نے کہا کہ کسی کے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے وہ میوزک سے دور نہیں رہ سکتیں۔اس سے قبل ہیکرز نے عالمی مقابلے کی آن لائن اسٹریمنگ ہیک کرکے تل ابیب کے تباہ ہونے کی اینیمیٹڈ تصاویر شائع کردی تھی۔اسرائیل کے سرکاری ٹی وی نے سیمی فائنل مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا۔پیکرز کی جانب سے پیغام جاری ہوا کہ میزائل کے حملے کا خطرہ ہے، برائے مہربانی گھروں اور پناہ گاہوں میں جائیں، اسرائیل محفوظ نہیں ہے، آپ جلد دیکھیں گے۔جس کے بعد اسکرین پر اینیمیٹڈ سیٹلائیٹ ویڈیو نشر ہوئی جس میں ساحلی شہر تل ابیب میں دھماکے ہو رہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق گلوکاری کے مقابلے میں تقریبا 41 گلوکار حصہ لے ہیں، جبکہ 2 گلوکار اپنی نامزدگیوں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔بائیکاٹ، محرومی، پابندیاں (بی ڈی ایس)نامی مہم میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ ایونٹ کے ذریعے تل ابیب، فلسطینوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ سے توجہ اٹھانا چاہتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.