جیکب آباد‘ عدالت نے شہری کی درخواست پر ایکسیئن سیپکو سمیت سیپکو کے دیگر حکام کو طلب کرلیا

0 13

جیکب آباد میں صارف کے تحفظ کی عدالت نے شہری کی درخواست پر ایکسیئن سیپکو سمیت سیپکو کے دیگر حکام کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صارف کے تحفظ کی عدالت نے بابو محلہ کے رہائشی الیاس شیخ کی درخواست پر ایکسین سیپکو ظہور نوناری، ایس ڈی او، لائن مین سمیت سیپکو کے دیگر حکام کو 23مئی کو طلب کرلیا ہے، شہری نے درخواست دی ہے کہ شب برات کی شب سیپکو حکام بلاجواز ٹرانسفارمر کے جمپر اتار کر چلے گئے ، شہری نے لکھا ہے کہ بل نہ دینے والوں کی سزا بل دینے والوں کی کیوں دی جاتی ہے اس لیے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.