جعلی، ناقص اور زائدالمعیاد اشیا کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی

0 218

کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی بشیراحمد نے کہا ہے کہ جعلی، ناقص اور زائدالمعیاد اشیا کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،عوام کو ناقص و مضرصحت اشیاء کھلانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے مختلف علا قوں میں واقع دکا نوںو دیگر میں اشیا ئے خورد و نو ش کے معیار کے معائنہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ان کی زیر نگرا نی ہو نے والی کارروائی کے دوران نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور سے برآمد ہونے والے زائدالمیعاد اور غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کو تلف کر دیا گیا بلکہ زائد المیعاد اور مضر صحت اشیائے خوردنوش رکھنے پر نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی بشیر احمد کا کہنا تھا کہ جعلی، ناقص اور زائدالمعیاد اشیا کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ مستقبل میں بھی غیر معیاری ومضر صحت اشیا کی فروخت کے خلاف بی ایف اے کی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی دریں اثنا ء بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم کا ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں شہرکے مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں اشیاخوردونوش کا معائنہ کیا گیا اورمضرصحتِ وزائدالمعیاد اشیا قبضے میں لے لی گئیں بلکہ زائد المیعاد اشیا ء اور صفائی کی ناقص صورتحال پر متعدد سٹورز کو وارننگ بھی جاری کی گئی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.