تربت بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے

0 125

تربت بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو والد سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال سے بلوچستان ایک کہنہ مشق زیرک معاملہ فہم دور اندیش صلح جو سیاستدان سے محروم ہوگیا میر عبدالمجید بزنجو ایک شفیق ملنسار عوامی خدمت کے جذبے سر شار شخصیت کے مالک تھے جھاو آواران سیمت پورے بلوچستان میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود مظلوم محنت کش عوام کی داد رسی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ ایک سینئرسیاستدان حیثیت سے مرحوم کا خلا برسوں تک پر نہیں کیا جا سکے گا دو مرتبہ صوبائی وزیر رہ کر علاقے کے لوگوں کی بھرپور خدمت کی وہ اپنے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور انفرااسٹرکچر بحالی بیروزگاری کے خاتمے غربت جہالت کو جڑ سے اکھاڑنے تعلیم صحت کی فراہمی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خود کو وقف کر رکھا تھا عوام کا درد اپنے رکھتے تھے بلوچستان کی خوشحالی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر دی تھی انہوں نے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو کی رحلت سے بلوچستان کا ایک سیاسی باب بند ہوگیا دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے عبدالقدوس بزنجو جمیل بزنجو عبدالوہاب بزنجو اور دیگر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.