جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اسمبلی سید فضل آغا کو سپرد خاک کر دیا

1 172

پشین: جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق گورنر بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا کو ان کے آبائی علاقے حاجیزئی سیدان پشین میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ پیر طریقت و شریعت مولانا سید نجیع اللہ آغا نے پڑھائی۔ جمعرا ت کو نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی مولانا کمالدین علام اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، ضلع مستونگ کے امیر مولانا سعیدالرحمان فاروقی، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، آراکین صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی، حاجی آصغر خان ترین، پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے نصراللہ خان زیرء، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیراحمد شاھوانی، ایم پی اے اختر حسین لانگو، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، سابق صوبائی وزیر مولانا سید عبدالباری آغا، سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا، سابق ایم پی اے سید لیاقت آغافوکل پرسن کووڈ 19 ای او سی بلوچستان ڈاکٹر افتاب کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری،مختلف اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈاکٹروں، وکلا، مختلف سیاسی پاریٹوں کے رہنماں علما کرام سمیت جمعیت علما اسلام کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیاسی رہنمائوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائیں ۔سید محمد فضل آغا 1988سے 1991تک ڈپٹی چیرمین سینیٹ رہے بعد ازاں 18اگست 1999سے 12اکتوبر 1999تک گورنر بلوچستان رہے وہ 25 جولائی 2018کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 11مئی کو ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن نو دن کے مختصر علالت کے بعد کل 20مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک )جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مفتی محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.