جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا، شہباز گل

0 180

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں شہباز گل نے کہا کہ وہ وقت گیاجب کابینہ اور وزیراعظم مل کر غریب دشمن اقدامات کرتے تھے۔شہبازگل نے کہا کہ سخت دبا کے باوجود کپتان آج غریب کیلئے ڈٹ کر کھڑا ہے، چینی کی فرانزک رپورٹ شہزاد اکبر آپ کے سامنے رکھیں گے، آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے ایک پوری مافیا نے غریب کو لوٹا۔شہبازگل نے کہا کہ پچھلے 20سال میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا اور عوام کا ہوا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.