ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کا دورہ

0 406

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ: بوائز/گرلز ہائی سکولز، کالجز، امتحانی مراکز وصحت عامہ کے مراکز سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انکے ہمراہ اے ڈی سی (جنرل)، ڈی ایچ او، ایجوکیشن آفیسر و اے سی سریاب بھی موجود تھے۔
صحت، تعلیم و صفائی سے متعلق کچھ ہنگامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں سے رابطہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایم سی کیو اور ٹریفک پولیس کے افسران کے ہمراہ ٹریفک اور تجاوزات کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ اور مسائل حل کرنے کے بابت ضروری ہدایات موقع پر جاری کردی گہیں۔
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ضلع کے تمام علاقوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے کچلاک، نواں کلی، سریاب اور دیگر نواحی علاقوں کا بھی دورہ کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.