تمام ممبران کو تاکید کرتا ہوں کہ قائم مقام چیئرمین ظفر اقبال لہڑی کی ہدایت اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں، ملک نصیر احمد محمد شہی
کویٹہ(پ ر) شاہین یونائیٹڈ آرٹس فورم کے علیل چیئرمین ملک نصیر احمد محمد شہی نے واضح کیا ہے کہ میں نے ظفر اقبال لہڑی کو قائم مقام چیئرمین مقرر کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے تمام ممبران کو تاکید کرتا ہوں کہ قائم مقام چیئرمین ظفر اقبال لہڑی کی ہدایت اور احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں انہوں نے کہا کہ ظفر لہڑی سینئر فنکار ہیں اور فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے جو ممبرز ظفر اقبال لہڑی کی قیادت کو تسلیم نہیں کرے گا گویا وہ ہمارے صفوں سے نکل جائے گا اور یہ تنظیم کے آئین و آداب اور اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے ۔دریں اثنا شاہین یونائیٹڈ آرٹس فورم کے سرپرست اعلی ندا محمد خان بڑیچ۔صداقت بٹ۔ مسکان ملک گلوکار بابل جان۔ بشیر نادان نوراحمد راہی عزیز احمد لانگو مراد ٹی ٹی۔ اورنگزیب زیبی۔جہانزیب مینگل۔سعیداحمد قریشی انور جمالی۔ علی ساگر۔نواز ساحل علمدار حسین اور دیگرنے قائم مقام چیئرمین ظفر اقبال لہڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔