قاسم خان سوری کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت۔
قاسم خان سوری کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت۔
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
وفاقی حکومت کے نام پر کرپٹ ٹولہ قابض ہوا جو کہ اب انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے وفاقی حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے خواتین پر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ ہاتھ ڈالنا اور ان کی انتقامی گرفتاریاں کرنا ملک کو انارکی کی جانب لے کے جا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف آج پورے بلوچستان میں امپورٹیڈ
وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے وفاقی حکومت کے نام پر قابض ٹولے کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے پاکستان اپنی تاریخ کی بد ترین دور سے گزر رہا ہے نااہل امپورٹڈ وفاقی حکومت سے کوئی بھی چیز کنٹرول نہیں ہو رہا ہے روپے کی ویلیو ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے گر رہی ہے پاکستانی عوام پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان آرہا ہے وزیر اعظم سمیت پوری وفاقی کابینہ میں کوئی اہل شخص موجود نہیں ہے بشمول امپورٹڈ وزیراعظم اور اکثر وفاقی کابینے میں شامل وزرا ضمانت پر رہا ہے سپریم کورٹ کا وفاقی وزراء کی جانب سے اداروں میں مداخلت پر ازخود نوٹس لینا اداروں کی مضبوطی کی جانب ایک اچھا قدم ہے تمام وفاقی وزرا اپنے اپنے محکموں میں اہل لوگوں کو اٹھا کر اپنے من پسند لوگوں کو اہم عہدوں پر لا رہے ہیں جس کے ذریعے وفاقی وزراء اپنے تمام کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں اور ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں امپورٹڈ وزیر اعظم اور انکی نااہل کابینہ سے اس ملک کا نظام کو کنٹرول نہیں ہو پا رہا۔
[…] ہنہ اوڑک ایک سیاحتی و پرامن علاقہ ھے،قاسم خان سوری […]
[…] کوئٹہ چمن شاہراہ شیلاباغ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد کی شہادت پر دلی دکھ ہوئی،قاسم خان سوری […]
[…] بہت جلد پاکستان کو ایک خودمختار مضبوط ملک بنائینگے،قاسم خان سوری […]