پاک فوج کی جانب سے ویمن پولیس سٹیشن گوادر کی استعداد کار میں اضافہ
ویمن پولیس سٹیشن گوادر جولائی 2023 میں قائم کیا گیا تھا۔
لیڈیز پولیس کے لیے رہائشی کمپلیکس کی سہولت کا افتتاح 18 مئی 2024 کو کیا گیا ہے۔
گوادر بلوچستان میں خواتین کا پولیس میں شمولیت اختیار کرنا ، ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے –
خواتین کی ملک اور بالخصوص گوادر کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے پاک فوج نے ویمن پولیس اسٹیشن گوادر کی استعداد کار میں اضافہ کیا-
ضلع گوادر میں کل 60 خواتین فرائض انجام دے رہی ہیں، جن میں سے 26 گوادر، 25 پسنی اور 8 اورماڑہ میں تعینات ہیں۔
اے ایس آئی غزا الٰہی اس وقت گوادر میں خواتین پولیس کی قیادت کر رہی ہیں۔
افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی پولیس اور ڈی پی او گوادر بھی موجود تھے۔