ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ایران: گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونز کے ذریعے جنگل اور پہاڑی علاقے سے ملا ہے۔ابراہیم رئیسی کے انتقال پر مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں شہری غمزدہ ہیں۔ ایران میں آج سے قومی سانحہ پر پانچ روزہ سوگ منایا جائے گا۔دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جب کہ ایران کے جوہری مذاکرات کار علی باغریکینی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔