مہنگائی سے پریشان عوام کے لیےایک اور جھٹکا
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیےایک اور جھٹکا
حکومت نے بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لیں۔مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل، ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی
جبکہ 22.96 فیصد پانی سے اور 10.19 فیصد مقامی کوئلے سے پیدا کی گئی۔درآمدی ایل این جی کے 11.28 فیصد کے مقابلے میں مقامی گیس نے بجلی کی پیداوار میں 24.97 فیصد حصہ ڈالا، جبکہ اپریل میں جوہری ایندھن نے بجلی کی پیداوار میں 23.64 فیصد حصہ لیا۔