پولیس نے پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

0 160

پولیس نے پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

پولیس نے 20 نئے مقدمات میں چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا، مقدمات لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک اور گوجرانوالہ میں درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں، جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے 9 مئی کے 20 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کیا، 3 مقدمات لاہور میں، 4 مقدمات فیصل آباد میں درج ہوئے۔اس کے علاوہ چوہدری پرویز راولپنڈی کے 11، اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک ایک کیس میں نامزد ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.