عبدالسلام آفریدی کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اظہار افسوس
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما اور عالم دین تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنےتعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام لواحقین اور ایرانی عوام کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے۔آمین