کوئٹہ کیسکو کمپنی میں آئے روز دفاتر کی بندش ،جلسے ،جلوس اور مظاہروں کے خلاف کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے

0 159

کوئٹہ کیسکو کمپنی میں آئے روز دفاتر کی بندش ،جلسے ،جلوس اور مظاہروں کے خلاف کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ، آغا سلطان شاہ ۔سخی سلطان، حاجی مجید،ہادی حسین ،عزیز سارنگزئی آصف شاہوانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نام نہاد یونین جس کی قیادت ایک ریٹائرڈافیسرکررہاہے کیسکوانتطامیہ سے ملکرآئے روزسیفٹی اور دیگر ناموں سے کیسکوکے دفاترکو بند کرکے ،سمینار،جلسے، جلوس اور مظاہرے کرتے ہیں،پہلے سے اربوں روپے مقروض کیسکو کمپنی مزیدتباہی کی طرف جاری ہے،ہفتہ میں تین تین دن دفاتر بند ریتے ہے اور محنت کشوں کو جلسہ جلوس کے نام پر ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں گھوماہا جاتاہے،300سے زائدملازمین یونین کے نام پر ڈیوٹیوں سے مبرا ہے۔مگر پوچھنے والا کوئی نہی،17ملازمین جن میںچھ سیگورٹی گارڈ بھی شامل ہیں،سرکاری کام کی بجاے یونین آفس میں ریٹاہرڈ آفسر کی خدمت کر ہے ہیں جبکہ دوسری طرف امام مسجد کو ڈیوٹی کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،اور انتقام اور حکمرانی میں مست ریٹاہر آفسر اپنی زاتی انا اور خوایشات کی تکمیل کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے،جس کی جتنی مزمت کی جاے کم ہے۔مقررین نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل کا حصہ ہے آج سے بیس سال پہلے 1997 میںانہی لوگوں نے صوبے کے یونین سے بغاوت کرتے ہوئے یہی عمل کیا تھا آج انکے ساتھ ہورہا ہے لیکن اُس وقت کے مزدور لیڈروں میں برداشت اور معاملہ فہمی تھی لیکن آج اس ریٹائرڈ کیسکو افیسر کی فرعونیت ،اوردین دشمنی انتہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اپنے یونین کے زونل عہدیدار سے مخالفت کی وجہ سے انکے بھائی کو کیسکو ہیڈ افس کے مسجد کی امام کوامامت سے روکھنے اور انکی تذلیل کی کوشش کی جسکی کیسکو لیبر یونین بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کیسکو انتظامیہ اور کیسکو کمپنی کے وزارت کے انچارچ سردار یار محمد رند سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے مداخلت کریں اور مسجد کے امام کو امامت سے روکنے والا ریٹائرڈ آفیسر کے خلاف کاروائی کریں اور اس کوکیسکو ہیڈ آفس سے روکاجائیں کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس شخص کو محنت کشوں کی نمائندگی سے آفیسر ہونے کی وجہ سے روکھاہے۔ اس دین دشمن عمل سے کیسکو افیسران اور محنت کشوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔مقررین نے کہا کہ اگر مسجد کو بند کرنے کی کوشش کی گی یا امام کو امامت سے روکھا گیا تو کیسکو لیبر یونین سخت ترین اقدام اٹھائیںگی جسکی تمام تر زمہ داری کیسکو انتظامیہ پر عائد ہو گی۔اور انتطامیہ کو خبردار کرتے ہو ے کہا کہ یونین کے آپس کے جھگڑوں میںفریق نہ بنے،اور کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی سے اجتناب کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.