سابق سینیٹر شہید عثمان خان کاکڑکراچی کے آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی انتہائی افسوس، رنج غم والم کے ساتھ اعلان کرتی ھے کہ پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری اور پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر شھید عثمان خان کاکڑ آج 21 جون بروز سوموار کراچی کے آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگہے شھید عثمان خان کاکڑ کا نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے مراسم ان کے آبائی شہر مسلم باغ میں بتاریخ
23 جون بروز بدھ بوقت شام 5 بجے ادا کی جائے گی، واضح رہے کہ شھید عثمان خان کاکڑ کا میت کل 22 جون بروزمنگل کراچی سے کویٹہ براستہ خضدار کویٹہ کے لئے روانہ ھوگی اور شام میت کویٹہ پہنچ جائے گی اور پھر اگلے دن یعنی 23 جون بروز بدھ صبح میت کویٹہ سے مسلم باغ روانہ ھوگی اور شام 5 بجے ان کو پورے پشتون قومی اعزاز اور اسلامی روایات کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گا، پارٹی نے شھید رھنما عثمان خان کاکڑ کے المناک غم میں 7 دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران پارٹی کا پرچم سرنگوں رھے گا