کشمیری عوام جو ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مفتی فرید ساسولی

0 267

کوئٹہ(پ ر )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے رہنما میر برکت جتک،تحریک لبیک اسلام رخشان ڈویژن کے امیر علامہ فداحسین جلالی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید ساجد علی شاہ،تحریک لبیک اسلام خضدار ڈویژن کے امیر علامہ عبدالرحمن مینگل،ودیگرنے مذاکرہ میں کہا ہے کہ کشمیری پرامن احتجاج کے ذریعے دنیا کو بھارتی جارحیت اور اپنی آزادی کے حصول کیلئے اگاہ کر رہے ہیں،وہ کسی صورت بھی اپنے حق آذادی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں ظلم

 

و ستم کی داستان نہ صرف دل دہلا دینے والی ہے بلکہ اقوام عالم کے بنائے گئے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم برداشت کی حدود سے تجاوز کر چکے ہیں۔بچے،بوڑھے،جوان،مرد خواتین غرض کوئی بھی بھارتی افواج دہشتگرد تنظیموں کی جارحیت سے بچ نہیں سکے ہیں۔بچوں پر ایسا بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے کہ اس کے تصور سے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور انسانیت شرما نے لگتی ہے۔جوانوں کو اغوا کر کے بھارتی افواج کے ذریعے آر ایس ایس کی جانب سے تیار کی گئی خفیہ ٹھکانوں پر

 

منتقل کردیا جاتا ہے جہاں ان نہتے کشمیروں پر ظلم کی انتہا کردی جاتی ہے اور بعد ازاں بے دردی سے مسخ شدہ لاشیں توہین آمیز انداز میں پھینک دی جاتی ہیں جو بھارت کی فرعونیت اور چنگیزیت کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر حوا کی بیٹی کی حرمت و تقدس کو پامال کیا جاتا ہے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنا بھارتی فوج اور بھارتی پولیس کا مشغلہ بن چکا ہے۔انسانی حقوق کی پامالی کی شاید ہی ایسی کوئی اور نظیر کہیں ملتی ہو۔جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار اور خود ساختہ علمبردار اور انسانی حقوق کو بھی سوچنا چاہئے کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت،آذادی رائے اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے محروم کرنا اور بالجبر اپنا تسلط قائم کرنا کہا کا انصاف ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.