چور چوکیدار مل جائیں تو بے بس عوام مدد کیلئے آسمان کو دیکھتی ہے؛ شیخ رشید احمد
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چور چوکیدار مل جائیں تو بے بس عوام مدد کیلئے آسمان کو دیکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے، جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چائینہ کا ایمبیسڈر جا چکا ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے، ڈالر 210 پر اور حوالہ 220 پر آ گیا ہے، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔سابق وزیر داخلہ نے
کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں، عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں، اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔
[…] اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید […]