بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور عظیم والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے، چوہدری اظہر حسنین

1 268

سکھر( رپورٹ کاشف یامین)
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین کا شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ملک سے غربت، بھوک، بیروزگاری، جہالت کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی،شہید رانی ‏بینظیر بھٹو کی فلاسفی اور مشن پر عمل کرتے ہوئے مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کیلئے آخری فتح تک جدوجہد جاری رہے گی پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو شہید کے نظریئے پر سابق قدم رہتے ہوئے پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کریگی،جمہوریت کو کمزور، نفرت اور شدت پسندی کی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کی مزاحمت کرتے ہیں۔ چوہدری اظہر حسنین نے مزید کہا کے ‏وقت کا تقاضا ہے کہ جمہوری قوتیں متحد ہو کر ملک کو درپیش مشکلات سے باہر نکالیں انہوں نے مزید کہا کے عوام غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ اور اپنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل پر پریشان ہے، کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بن کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں نوجوان اور باصلاحیت قیادت سامنے آچکی ہے اور بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور عظیم والدہ کا پرچم سنبھال رکھا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. بلاول بھٹو

    […] جنرل ضیاءکی آمریت انتہا پسندی،کلاشنکوف کلچر اور ہیروئن کی ماں ہے،بلاول بھٹو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.