انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکا کا لوگوں کی زندگیاں بچانے پر آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو خراج تحسین

0 184

*ایف سی بلوچستان نے بہادر نوجوان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں ہیڈکوارٹرز ایف سی کوئٹہ میں مدعوکیا تھا*

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو داد شجاعت دینے کے لیے ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) مدعو کیا گیا تھا ۔ کوئٹہ میں 7 جون کو ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بہت سی زندگیاں بچا لیں تھی۔ ڈرائیور فیصل بلوچ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی کے علاقے سے 3 کلومیٹر دور پہنچایا تھا۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکا نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا، اور انہیں نقد انعام سے نوازا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.