قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

2 1,038

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔قاری نے جرم چھپانے کیلئے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔بچہ چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور ملزم قاری رضوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

حکومت کا صحت کارڈ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) قاری کی مبینہ زیادتی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق 8 سالہ بچے کو چند روز قبل قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر اسے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا۔ بچہ چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

مہا جرین کی وجہ سے ہمارے ہسپتال، بازار ، اسکول متاثرہوگئے ہیں،گور نر بلو چستان

پولیس نے ملزم قاری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور ملزم قاری رضوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، چند روز قبل 48 گھنٹوں کے دوران 8 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔ فیکٹری ایریا میں ملزم نے مریض کو چیک کرنے کے بہانے نرس کو بلاکرزیادتی کی جبکہ رائیونڈ کےعلاقے میں ملزمان نے ایک خاتون کو برہنہ کیا اور ویڈیوز بنائیں۔

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

 

تیسرے واقعے میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملزم نے لڑکی کوشادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کی جبکہ ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈرائیور نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کی۔ ایک واقعہ سبزہ زار کے علاقے میں پیش آیا ،

 

جہاں ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ نواں کوٹ کے علاقے میں ملزم نے لڑکی کو مظفر گڑھ سےاغواکرکے زیادتی کی۔ لاہور میں ہی گرین ٹاؤن کے علاقے ملزم نےگھر میں گھس کرشادی شدہ خاتون سے زیادتی کی تاہم پولیس نے زیادتی کے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.