انتخابات ملتوی کا فیصلہ،علی زیدی کا بڑا اعلان
علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم انتخابات ملتوی کرنے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر سندھ علی زیدی نے بلدیاتی انتخابی مہم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونے تھے جو ملتوی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں یہ ڈر کر بھاگ گئے ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی شدید مذمت بھی کریں گے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کارکن تو انتخابات کے لئے مکمل تیار تھے لیکن یہ انتخابات میں ناکامی دیکھ کر دم دبا کر بھاگے ہیں۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے رلیف نہ ملا تو کوئی بات نہیں ہمیں مزید دن ملے گئے ، فکر نہ کرو ہم 30دن میں ان کا دماغ کھا جائیں گے جبکہ ہم انتخابات ملتوی کرنے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
[…] سندھ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا […]
[…] انتخابات کب ہونگے؟پرویز خٹک میدان میں آگئے […]