گوادر کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا بڑا بیان

0 192

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان وچیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کی کاغذی کاروائی بہت ہوچکی اب عمل کا وقت ہے گوادر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی،گوادر اولڈ ٹا¶ن کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی،سیکریٹری خزانہ،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی،وزارت ریلوے،وزارت مواصلات،وزارت پلاننگ اور فائنانس ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اتھارٹی کے ترمیم شدہ بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت گوادر کی ترقی اور تفریحی و سیاحتی سرگرمیوں کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی گئی اجلاس نے مجوزہ کلمت انڈسٹریل اسٹیٹ زون منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کو مجوزہ ترامیم کے ساتھ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمان قمبرانی نے ایجنڈا میں شامل نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی کے مالی وسائل میں اضافہ کرکے ادارے کے وفاقی اور صوبائی حکومت پر انحصار کو کم کیا گیا ہے اجلاس کے شرکاءکی جانب سے اتھارٹی کے ریونیو میں اضافے اور اسے خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا اجلاس کو سمارٹچپورٹ سٹی ماسٹر پلان پر بھی بریف کیا گیا جب کہ اجلاس میں اتھارٹی کے بعض انتظامی امور افسروں اور سٹاف کی ترقی اور ضروری مشینری کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجوزہ منظور شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور جی ڈی اے گوادر اولڈ ٹا¶ن کی بہتری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے انہوں نے ہدایت کی کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کی مزید بہتری کے لئے گورننگ باڈی کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کو گوادر کے جانب راغب کرنے کے لئے واٹر اسپورٹس اور دیگر تفریحی سہولیات میں اضافہ کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کراچی تا گوادر تا عمان فیری سروس منصوبے پر بھی عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.