چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پنجگور کے عوام کو خوشخبری سنا دی

3 272

پنجگور(خ ن) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر پنجگور پہنچے۔ سیکرٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی، سیکرٹری کمیونیکیشن علی اکبر بلوچ، سیکرٹری صحت صالح ناصر، ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی ان کے ہمراہ تھے، پنجگور پہنچنے پر کمشنر مکران شبیراحمد مینگل، ڈی سی پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور دیگر حکام نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور مری آباد میں سیلاب سے جان بحق بچوں کے ورثا کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ بعد ازاں وہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس گئے جہاں انہیں ایکسئین بلڈنگ اسداللہ بلوچ نے ترقیاتی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری اوردیگر سکریٹریز نے یونیورسٹی آف مکران ٹیچنگ اسپتال اور پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال کا بھی معائنہ کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ رجسٹرار آفتاب اسلم اور ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نادر نے اپنے محکموں اور اداروں سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔ وہ احتجاجی طلباءسے بھی ملے اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اوریونیورسٹی کے احتجاجی طلباءسے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر حکومت فوری اقدامات اٹھائے گی لہذا وہ بلا تعطل اپنے تدریسی عمل جاری رکھیں۔ احتجاجی طلباءنے اپنے مطالبات تحریری ڈرافٹ کی صورت میں چیف سیکریٹری کے حوالے کئے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، اُنہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے اور محکمہ ریونیو کے زریعے نقصانات کی تفصیلات اکھٹے کیئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت  سیلاب سے جان بحق افراد کے لیے فی کس10  لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دو لاکھ اور معمولی زخمی کو فی کس ایک لاکھ روپے امداد دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے تھے انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ زمینداروں کے فصلات اور زراعت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور جنکے مکانات گرے ہیں انکی بھی امداد کی جائے گی۔

You might also like
3 Comments
  1. […] بلوچستان، 13 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار […]

  2. […] عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، عبد العزیز عقیلی […]

  3. […] ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم کا ڈائریکٹریٹ جنرل بلوچستان لیویز فورس کا دورہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.