سندھ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا
سندھ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے میں کامیاب ہوگئے، الیکشن
کمیشن نے فیصلے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو کیوں نہیں بلایا؟ ان کو معلوم تھا کہ الیکشن ہوگئے تو ان کے منہ کالے ہوں گے، الیکشن کمیشن جانتا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔رہنما تحریک
انصاف خرم شیر زمان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اور کراچی میں این اے 245کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست سندھ حکومت نے
کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 28 اگست جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے 21 اگست کی نئی تاریخ دی تھی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی اور کراچی میں این اے 245 پر ضمنی انتخابات 27 جولائی کو ہونا تھے۔
[…] الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا […]