محرم الحرام میں سول انتظامیہ کی مدد کےلئے فوج ہائی الرٹ رہے گی ‘آئی جی پولیس

0 111

کوئٹہ(پ ر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے بلوچستان میں وسائل کی کمی اور مسائل ذیادہ ہے ماضی میں فرقہ وارانہ واقعات ہوتے رہے ہیں دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلوچستان پولیس نے بہترین اقدامات کئے ہیں،صوبے کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہورہا ہے تمام علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی انسداد دہشتگری کے ادارے کو مذید فعال کر رہے ہیں بلوچستان میں امن و امان کا واحد حل پولیس ہے‘ ان خیا لات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز محرم الحرام کے حوالے سے میدیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے واقعات ہوئے ہیں بلوچستان پولیس کے مختلف شعباجات کو متحرک کردیا گیا ہے محرم الحرام میں تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی مشترکہ لائحہ عمل بنایا گیا ہے محرم کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کےلئے رضاکاروں کے ساتھ پلان بنایا ہے انسداد دہشتگری کے ادارے کو مذید فعال کر رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ممکنہ تھریٹ سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے پولیس اب خود بھی دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے شیرانی اورژوب میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں انتخابات آنے والے کچھ علاقوں سیاسی اور قبائلی دشمنیاں سامنے آرہی ہیں بجٹ اور مستقبل کے پلان میں بلوچستان پولیس کو ترجیح دینی چاہیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بتادیا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس مسائل کا حل نکال سکتی ہے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ترجیحات میں پولیس کو شامل کرنا چاہیے بلوچستان پولیس اپنی صحیح راستے میں گامزن ہے بلوچستان پولیس کو بہتر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر چکے پیں پولیس کو مذید بہتر کرنے کے لیے مذید اقدامات کریں گئے محرم الحرام میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج ہائی الرٹ رہے گی ایسی صورتحال ہوگی نہیں کہ فوج کو طلب کیا جائے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے بلوچستان میں وسائل کی کمی اور مسائل ذیادہ ہے ماضی میں فرقہ وارانہ واقعات ہوتے رہے ہیں دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلوچستان پولیس نے بہترین اقدامات کئے ہیں،صوبے کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ہورہا ہے تمام علاقوں میں محرم کے جلوس اور مجالس کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی انسداد دہشتگری کے ادارے کو مذید فعال کر رہے ہیں بلوچستان میں امن و امان کا واحد حل پولیس ہے۔
محرم الحرام میں سول انتظامیہ کی مدد کےلئے فوج ہائی الرٹ رہے گی ‘آئی جی پولیس

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.