کراچی میں دن دیہاڑے لڑکی کیساتھ زیادتی بچے نہ دیکھیں

1 3,503

کراچی میں دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت، ویڈیو بھی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد شہر قائد میں دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے 18 جولائی کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔

daily sahafat quetta 22 7 2023

 

سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔

سرداراخترجان مینگل نے وڈھ مسئلے کا الزام اداروں پر لگادیا

 

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے، گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔


کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی سے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اپنا بیگ گلی سے گزر رہی ہے اس دوران اس کے عقب سے ایک موٹر سائیکل سوار قریب سے گزرتے ہوئے ہاتھ لڑکی کی پشت پر مارتا ہے۔

اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزم گلی سے سیدھا گزر جاتا ہے جس کا چہرہ فوٹیج میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پولیس کے علم میں مذکورہ واقعہ آیا ہے تاہم پولیس کے پاس کسی نے بھی واقعہ رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 18 جولائی کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا تھا اگر کوئی شکایت لیکر آئیگا تو پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی سر راہ چلتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور واقعہ کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا لیکن پولیس تاحال ملزم کا سراغ نہ لگا سکی ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کراچی میں دن دیہاڑے لڑکی کیساتھ زیادتی بچے نہ دیکھیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.