وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ایک قابل، عوام دوست اور محنتی و محب وطن لیڈر ہیں، صباء کاکڑ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن صباء کاکڑ نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کرتی ہوں، شہید محترمہ نے عوام کے ساتھ مل کر آمروں کا مقابلہ کیا ہمیں شہید محترمہ کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر چلنا ہے۔محترمہ بینظیر بھٹو امن ،برداشت اور جمہوریت کی پالیسی پر کار بند رہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آئین کی بالا دستی کیلئے بھر پور جدو جہد کی صباء کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کیلئے بھرپور کام کیا دوسری جماعتیں امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو مزید غریب کر رہی ہیں، پارٹی نے غریب اور بزرگوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی پی پی خواتین ونگ
پاکستان فریال تالپور کا پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے پسے ہوئے طبقات کیلئے امید کی کرن ہے صباء کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائدین اور کارکنوں نے ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بے شمار قربانیاں دیں اور جانوں تک کے نذرانے پیش کئے، اسی لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمروں اور ڈکٹیٹرز کے
خلاف جنگ کی بھٹو کے مشن اور نظریئے کو زندہ کرتے ہوئے غریب اور نادار لوگوں کو جمہوری شعور دیا تاکہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر سکیں۔ بھٹو خاندان کی قربانیوں کا پیپلز پارٹی پر قرض ہے، بھٹو شہید نے جب پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تو انہوں نے پسے ہوئے طبقے کو آواز دی، صباء کاکڑ نے مزید کہا کہ آج ہمیں پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کو زندہ کرتے ہوئے غریب اور نادار لوگوں کیلئے روٹی، کپڑا اور مکان دینا ہو گا ملک میں یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا