عام آدمی کی ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیراعظم

0 89

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاج و تعلیم کا حق بغیر کسی مشکل کے دہلیز پر ملنا غریب آدمی کا حق ہے۔اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ جناح اسپتال میں غریب آدمی کا سو فیصد مفت علاج ہوگا، غریب لوگ کے پاس وسائل نہیں،
اس کیلے شبانہ روز محنت کرکے رزق حلال کمانے کے باوجود محدود آمدن میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا بیت مشکل ہے، مجھ سمیت اشرافیہ امریکا سمیت دنیا بھر میں جہاں چاہے مہنگا علاج کراسکتے ہیں، مگرعام آدمی کہاں جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیں
، غریب لوگ کا حق ہے کہ علاج و تعلیم بغیر مشکل کے اس کی دہلیز پر پہنچایا جائے، پاکستان اینڈ کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) بہترین اسپتال ہے تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، نام نہاد منصف نے سازش کرکے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کے اس زمانے کی حکومت نے پی کے ایل آئی کو تباہ کیا
، اس میں ذہین قابل ڈاکٹرز تھیے، جس کی تباہی میں اس نام نہاد مصنف نے کوئی راستہ نہ چھوڑی، عام آدمی کی صحت وتعلیم اور ترقی و خوشحالی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک میں بجلی کے اندھیرے تھے اور 2009 میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی،
الیکشن آئے تو میرے منہ سے نکل گیا کہ چھ ماہ میں ہم اندھیرے ختم کردیں گے، میرا مذاق اڑایا گیا۔ انھوں نے اور کہا کہ میں نے جذبات میں اخلاص کے 7 بات کی تھی، میں نے اللہ سے دعا تو ہی عزت رکھنے والا ہے وزیراعظم پھر کی قیادت میں 2013-18 میں ملک سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی اور دوبارہ اجالے آگئے، اللہ سے دعا کریں کہ یہ اسپتال 1 سال میں مکمل ہو، ملک میں سکون ہو اور معاشی و سیاسی استحکام ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.