کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پارٹی اپنی نظریاتی ،فکری اور شعوری سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کیلئے گامزن ہے

0 8

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پارٹی اپنی نظریاتی ،فکری اور شعوری سوچ وفکر کو پروان چڑھانے کیلئے گامزن ہے ،باچاخان بابا کے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر علاقے کو پرامن بنانے کیلئے تگ ودو کررہے ہیں ،بے پناہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ہی دم لیںگے نئے شامل ہونے والے کارکنان پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی ،ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ،ضلعی ترجمان اخلاق خان بازئی ،ملک سنگین خان مہترزئی ،حاجی سلطان محمد آکا اور مامور آقا نے کلی نیو خروٹ آباد اور کلی ایوب آباد کچلاک میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیتی اجتماعات میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر باقاعدہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔مقررین نے کہاکہ فخر افغان باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد پر عملدرآمد کے ذریعے ہی پشتون ودیگر محکوم اقوام کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہے بلکہ پارٹی کارکن اپنی نظریاتی ،فکری اور شعوری فکر کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں رہے ،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے بلکہ پارٹی کے منتخب نمائندوں اور دیگر نے روز اول سے ہی عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہے اسی لئے لوگ پارٹی کے منشور اور بے باک قیادت اور مخلص کارکنوں سے متاثر ہوکر ہمارے کاروان کا حصہ بن رہے ہیں جو خوش آئند ہے ،انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وہ پارٹی پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے مقررین کاکہناتھاکہ پارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے نوجوانوں اور دیگر افراد کی شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ اس وقت بھی پشتون قوم اور عوام کی امیدوں کی محور عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن فلسفہ عدم تشدد پر کاربند رہتے ہوئے علاقے کو پرامن بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.