راجن پور ،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،کچے کی 15 سے زائد بستیاں،فصلات زیر آب

0 181

راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلات زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی(آج) جمعرات کو کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اب تک کچے میں کئی علاقے اور فصلات زیر آب آچکے ہیں ۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں زیر آب آچکی ہیں جہاں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی (آج) جمعرات کو کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئیہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.