راولپنڈی میںبارشوں کے بعد ڈینگی بخار پھیل گیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

0 152

راولپنڈی راولپنڈی میںبارشوں کے بعد خطرناک مرض ڈینگی بخار پھیل گیا اور شہر کے اسپتال مریضوں سے بھرگئے۔ائیرپورٹ ہاسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرض کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔تقریبا 3967 افراد ڈینگی بخار کی شکایت لے کر اسپتال پہنچے ہیں جن میں سے 205 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 47 مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.