پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات، پاکستانی حکام کی بریفنگ

0 195

سڈنی پاکستانی حکام نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سزائیں سخت کر دی ہیں، ملک کے اندر بھی 10 ہزار ڈالر لیکر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد نے آسٹریلیا میں ایف اے ٹی ایف کے 16 اہداف پر بریفنگ دی۔ وفد نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی بہتر بنانے سے آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے سخت کر دیئے، ملک کے اندر بھی 10 ہزار ڈالر لیکر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اندرون ملک 10 ہزار ڈالر منتقل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔حکام نے بریفنگ میں کہا انعامی بانڈز کی مالیت کے لیے بھی ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرلیے، بے نامی انعامی بانڈز کے خاتمے کا طریقہ کار طے کرنے کا ہدف بھی پورا کرلیا گیا، ہدف کے تحت 40 ہزار کے بانڈ کی ملکیت اور منسوخی کا ہدف بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اگلی قسط کے لیے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد لازمی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.