اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی)فیس ٹو فیس( پروگرامزکے داخلہ فارم30۔اگست تک وصول کرے گی
اسلام آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی )شماریات(ٗ ایم ایس سی )ریاضی(ٗ ایم ایس سی )فزکس(اور ایم ایس سی )کیمسٹری(پروگرامز کے داخلہ فارم 30۔اگست تک وصول کرے گی ٗ یہ چاروں پروگرامز فیس ٹو فیس ہوں گے اور کلاسسز اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہی ہوں گی۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ٗ فارم صرف آن لائن جمع کیا جاسکتا ہے ٗداخلہ فارم جمع کرانے کی تفصیلات پراسپکٹس میں موجود ہے۔فارم جمع کرانے والے امیدواروں کے داخلہ ٹیسٹ/انٹرویوز6ستمبر کو ہوں گے ٗ کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 9۔ستمبر کو جاری کردی جائے گی ۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 11۔ستمبر ہوگی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر داخلوں کے پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اورہائرایجوکیشن کمیشن کی مقررہ کردہ میرٹ پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔