گوادر کے لوگوں کے روزگار کا قتل عام بند کیا جائے ،مولانا لیاقت بلوچ

0 70

گوادر کے لوگوں کے روزگار کا قتل عام بند کیا جائے ،مولانا لیاقت بلوچ

گوادر(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب مولانا لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرکے لوگوں کے روزگار کا قتل عام بند کردیاجائے ،گوادر کے لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی بند کرکے انھیں اُنکے بنیادی حقوق مہیا کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران کوسٹل ہائی وئے سربندن کے مقام پر جاری دھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ حکومت کو گوادرکے عوام کی بات سننا ہوگی ماہی گیروں کے مطالبات کو نظراندازکیا گیا تو جماعت اسلامی اس دھرنا اور احتجاج کی حمایت میں ملک کے تمام صوبائی ہیڈکوارٹر پر احتجاج کریگی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادر کے عوام کے ساتھ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ حق پر ہیں اور آپ اپنے مطالبات کے حل کے لیئے ضرورکامیاب ہونگے

انہوں نے کہاکہ حکومت گونگی بہری اور اندھی بن چکی ہے اور جماعت اسلامی گوادرکے عوام کی آوازکو قومی میڈیا سمیت قومی سطع پر ضروراُٹھائے گی انہوں نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ کہ گوادر کے لوگوں کے روزگار کا قتل عام بند کیاجائے اور لوگوں کو انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں لوگوں کے ساتھ ظلم وزیادتی بند ہونی چاہیئے لوگوں کے ساتھ غیرانسانی رویے ختم ہونے چاہیے انسان کو انسان تصور کیا جائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادرکے لوگوں کی جرات کو سلام کرتی ہے اور اپنکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.