سلیکٹڈڈ سرکار نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی دھاندلی کا پلان تیار کیا ہے ،مولانا عبد الرحمن رفیق

1 275

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق جمعیت علماء اسلام کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 1کے امیدوار مولوی محمد ارحم وارڈ نمبرٹو2 کے امیدوار عاقل امین خان وارڈ نمبر3 کے امیدوار شیخ رفیع اللہ مندوخیل وارڈ4کے امیدوار حافظ محمدآیاز وارڈ5 کے امیدوار افراسیاب خان نے الیکشن کمشنر بلوچستان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اپیل کی ہےکہ حکمران پارٹی کے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری اور صوبائی مشیر کیو ڈی اے مبین خان خلجی کو انتخابات پر اثر انداز ہونے سے روکے اس موقع پر مختلف اسکیموں کے اعلانات انتخابی رول کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈڈ سرکار نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی دھاندلی کا پلان تیار کیا ہے اس کے خلاف تمام جمہوری پارٹیوں کو آواز بلند کرنی چاہیے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں تین سال بعد ترقیاتی منصوبوں سٹریٹ لائٹس کی تقسیم اور عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش انتخابات کے رول کے خلاف عمل ہے اس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ تین سال سے مختلف دھوکوں اور جھوٹ کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بعد اب ایک بار پھر کنٹونمنٹ بورڈ جیسے لیول کے انتخابات کو بھی چوری کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں اس کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام بلاتفریق خدمت انسانیت کیلئے میدان میں اتری ہے یہ خدمت لینے کیلئے عوام جمعیت کے تعلیم یافتہ نوجوان خدمت کے جذبے سے سر شار علاقے کے مسائل سے باخبر ہیں امیدوار کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں انہوں نے کہا آزمائے ہوئےچہروں سے لوگ تنگ آ گئے ہیں نہوں نے عوام کو مایوس کیا جمعیت وحدت امن خوشحالی خدمت کا پیغام لیکر مایوسیوں کو امیدوں سے بدلنے کیلئے میدان عمل میں ہے اللہ کی نصرت اور عوام کی قوت و تعاون سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ان کامیابی حاصل کرلیں گے،جمعیت علمائے اسلام اقلیتی برادری تمام اقوام نسل رنگ ذات پات کے تمیز کے بغیر خدمت جاری رکھے گی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ( ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سئنیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.