تعلیم و تحقیق اور ترقی و پیشرفت کے لئے تعلیمی و تربیتی اقدار کی پاسداری انتہائی ضروری ہے ، عبدالمتین اخونزادہ
کوئٹہ (پ ر)تعلیم و تحقیق اور ترقی و پیشرفت کے لئے تعلیمی و تربیتی اقدار کی پاسداری انتہائی ضروری ہے معاشرے کی اصلاح و دانش مندی اسی بنیادی تصور و فکر سے آگاہی حاصل کرنے میں ہیں کہ سماجی شعور اور انصاف و عوامی برابری کے لئے قومیں بدلتی ہوئی صورتحال و رفتار زمانہ پر مسلسل جدوجھد و جستجو کرتی ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و فکری مکالمے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہیں، اساتذہ کرام اور تمام پیشہ ورانہ ملازمین کے لئے معمول کے تنخواہوں کے ساتھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش و محنت شاقہ موجود ہیں ،جس میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے بجائے کچھہ مافیاز احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے تمام معاملات کو سلجھانے میں صوبائی وزراءکرام مراعات یافتہ بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات و خرافات کا تماشا بند کر کے عوامی شعور و احساس اور جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ طور پر آزادانہ زندگی کے لئے برابری کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری مباحث و ماحول کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے مسلسل کوشاں رہ سکے ان خیالات کا اظہار کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے قائدین عبدالمتین اخونزادہ ، نذیر بازئی ، رضا وکیل ، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ ، عجب خان ناصر ،ملک ندا ئ محمد کاکڑ اور دوسرے راہنماو¿ں نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا ،کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے راہنماو¿ں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی سروسز و دانش مندی میں کمی کے ازالے کے لئے مضبوط اور مستحکم تعلیمی بیانیے و دانش مندی کی ضرورت ہیں تاکہ بچوں و بچیوں کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل دیا جاسکے،مطالبات اور تعمیری ماحول و مواقع ضائع ہونے کے بجائے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے پرائمری تعلیم و تدریس کے فرائض و اختیارات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ طور پر ہر سطح پر غم و الم کا داستان رقم کیا جاسکے
[…] سیلابی صورتحال میں عوام خودکو لا وارث سمجھ چکی ہے ،عبدالمتین اخونزادہ […]