95 سالہ شخص نے بلآخر اپنی 60 سال پرانی محبت سے شادی کرلی

0 60

کینیا کے ایک 95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ دیرینہ دوست سے ملاقات کے 6 دہائیوں بعد شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابراہیم مبوگو نے اتوار کو ایک چرچ میں تبیتھا وانگوئی کے ساتھ شادی کی، دونوں کی محبت تقریباً 60 سال پرانی تھی جو اب 6 دہائیوں بعد میاں بیوی کے رشتے میں تبدیل ہوگئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم نے انکشاف کیا کہ ہم دونوں کی ملاقات 1960 میں ہوئی تھی، کیا آپ نے سنا؟ ہم 64 برس قبل ایک دوسرے سے ملے تھے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کرسچن ہیں اسی لیے انہوں نے کینین رسم و رواج کے بجائے چرچ میں شادی کی۔90 سالہ تبیتھا وانگوئی نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا کہ خواتین آپ کو اپنے شوہروں کی عزت کرنی چاہیے، اگر آپ ایسا کریں گی تو آپ کی محبت بھی ہماری طرح تاحیات زندہ رہے گی۔خاتون نے کہا کہ کوئی غلط کام نہ کریں اور جب آپ ایسا کریں تو معافی مانگ لیں زندگی آسان ہوجائے گی۔یہ واضح نہیں کہ دونوں نے اس عمر میں شادی کیوں اور کیسے کی یا اس سے قبل بھی دونوں شادی شدہ تھے یا نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.