دنیا بھر میں انتہاپسندانہ سوچ کے باعث امن کو خطرات لاحق ہیں،عثمان بزدار

0 160

لاہور:  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی نے ظلم، بربریت، سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا، مودی کی انتہاپسندانہ سوچ نے خطے کوخطرات سے دوچار کر رکھا ہے،مودی کی انتہا پسندانہ سوچ سے خطے کو سنگین خطرات درپیش ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن کے دن وزیراعلی پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ نے امن وآتشی کے لیے کائنات تخلیق کی، افسوس کامقام ہے انسان اللہ کیاس ابدی پیغام کو فراموش کرچکا۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہاپسندانہ سوچ کے باعث امن کو خطرات لاحق ہیں، کشمیر، فلسطین ودیگرعلاقوں میں بسنے والے امن کے متلاشی ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مودی نے ظلم، بربریت، سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا، مودی کی انتہاپسندانہ سوچ نے خطے کوخطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو، پاکستان اور اس کیعوام امن کی اہمیت کوخوب جانتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امن وہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کا کردار رہا ہے، دہشتگردی، انتہاپسندی کی آگ سے گزر کر پاکستان کو امن نصیب ہوا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے، ملک میں امن کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آج جنگوں کے خاتمے، امن سے رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.