بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے،شیریں مزاری

0 156

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے،مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں، بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھرمیں امن کا دن منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اورخواتین پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.