پاک سری لنکا سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، سرفراز کپتان مقرر
لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کپتان جبکہ بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیسری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلا ن کیا۔جس کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کپتان جبکہ بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق ، عابد علی ،آصف علی ،فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، عثمان شنواری اور محمد نواز شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کے فٹ نہ ہونے کے باعث ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیریبین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ملا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کا کہنا تھا احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹی 20 میں موقع دیں گے، نئے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمارے تینوں اوپنرز ون ڈے کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جبکہ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔
[…] آباد (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آئندہ برس اچانک شادی کی خبر سن […]