کوئٹہ بلوچستان کے 3 اضلاع میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2527 تک جاپہنچی ہے
کوئٹہ بلوچستان کے 3 اضلاع میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2527 تک جاپہنچی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایاکہ متاثرہ اضلاع میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔بلوچستان میں رواں برس ڈینگی وائرس کے2527 کیسز رپورٹ ہوچکیہیں جبکہ رواں ماہ کیسز کی تعداد 91 ہے۔صوبے کے 3 اضلاع لسبیلہ، گوادر اور کیچ ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اس ماہ سب سے زیادہ کیسز 43 کیسز لسبیلہ میں سامنے آئے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کمالان گچکی کے مطابق صوبے کے 3 اضلاع میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، متاثرہ اضلاع میں اسپرے کے ساتھ ڈی جی ہیلتھ آفس سے خصوصی ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کوئٹہ سے ڈینگی وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں اسپرے کے بعد ڈینگی وائرس پر جلد مکمل قابو پا لیا جائے گا۔