ٹی ٹونٹی میچ میں ہیٹرک والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، شاہین شاہ آفریدی
لندن(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اللّٰہ تبارک تعالیٰ کی تعریف بیان کی اور کہا کہ ہیٹ ٹرک والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔20 سالہ نوجوان کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا مواقع فراہم کرنے اور غیر مشروط مدد کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے وائٹلٹی بلاسٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار 4 اور مجموعی 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
[…] سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی5ویں پوزیشن […]