واسا حکام کی ملی بھگت سے عثمان آباد پانی سے محروم ہے، حیات اللہ مبلغ

0 179

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام حلقہ پشتون آباد عثمان آباد مجاہد یونٹ کے امیر حیات اللہ مبلغ نے کہا ہے کہ واسا حکام کی ملی بھگت سے عثمان آباد پانی سے محروم ہے، پینے کے صاف پانی کی قلت اپنے عروج پر ، ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنا ممکن نہیں ، مصنوعی قلت کے باعث شہریوں کا جینا محال ، محکمہ واسا کے افیسران اور سپروائزرز اپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے سر انجام نہیں دے پا رہی ہے جس کے باعث مختلف پشتون آباد خصوصا عثمان آباد کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، بزرگ بوڑھے نوجوان بچے دور دراز علاقوں سے ٹین ڈبوں کے ذریعے پیدل اور موٹر سائیکل حتی گدھا گاڑیوں کے ذریعے پینے کے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی قلت کے متعلق عثمان آبادکے رہائشیوں نے بتایا کہ محکمہ واسا کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ شروع کیاجائے, حکام چند منٹ کیلئے مخصوص گلیوں کو پانی چھوڑ دیتے ہیں اس کے بعد بند کردیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے ، انہوںنے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان چیف سیکرٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر واسا نور محمد دمڑ سے پینے کے صاف پانی کے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر قلت آب کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.